یوٹیلٹی اسٹورز نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی فروخت بند کر دی ہے۔
وفاقی بجٹ میں کمرشل مقاصد کے لیے چینی کی فراہمی پر 15 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی فروخت بند کردی ہے۔ جس کے نتیجے میں شہری وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سستی چینی سے محروم ہیں اور اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل سکیم سے متعلق بڑا فیصلہ
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق کارپوریشن کے پاس وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے تاہم 15 روپے فی کلو کی نئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے باعث چینی کی فروخت روک دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ایف ای ڈی کی وضاحت کے لیے ایڈوائزری طلب کی گئی ہے اور جیسے ہی ایف بی آر اس کی منظوری دے گا چینی کی فراہمی فوری طور پر دوبارہ شروع کردی جائے گی۔