پی ٹی آئی کا الیکشن کمشنر اور چاروں اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا الیکشن کمشنر اور چاروں اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی  عمران خان  نے بطور وکیل بیرسٹر علی ظفر کو ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے جو کل سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔

جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ریفرنس میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھیننے ، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے اورعام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے جیسے عوامل کو جواز بنایا جائے گا۔

اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی کو بھی ریفرنس میں شامل کیا جائے گا۔

ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *