اگلے 45 دن انتہائی اہم ، فواد چودھری کا 55حلقے کھلنے اور نمبر گیم چینج ہونے کا دعوی

اگلے 45 دن انتہائی اہم ، فواد چودھری کا 55حلقے کھلنے اور نمبر گیم چینج ہونے کا دعوی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 55 حلقے کھلنے والے ہیں اور 45 دن میں نمبر گیم بدل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا تھا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ منیجڈ تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی سے ایک توسیع لی تھی اور مسلم لیگ (ن) سے دوسری توسیع لینا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی ٹی آئی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی تردید کر دی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2019 میں جب نواز شریف کو بیرون ملک بھیجا گیا تو مجھے لگا کہ دوسری طرف کام شروع ہو گیا ہے، تمام مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہیں، ان سے بات کرنی ہوگی۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی پاؤں پکڑ چکا تھا اور معافی مانگ چکا تھا اس لیے مجھے پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *