نیٹ پیکیجز موبائل کارڈ کی قیمت میں اضافہ

نیٹ پیکیجز موبائل کارڈ کی قیمت میں اضافہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) اور یوفون نے موبائل کارڈ کی قیمت میں گزشتہ تین ماہ میں دوسوروپے کا اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یوفون نے 30 جولائی سے سپر کارڈ کی قیمت ہزارروپے سے بڑھا کر گیارہ سوروپے کر دی۔ پی ٹی سی ایل نے بل گھر پر دینے کی فیس میں سو فیصد اضافہ کر دیا جو پچاس روپے سے بڑھا کر سوروپے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 45 دن انتہائی اہم ، فواد چودھری کا 55حلقے کھلنے اور نمبر گیم چینج ہونے کا دعوی

پی ٹی سی ایل کے مختلف انٹر نیٹ پیکجز چارج میں گزشتہ دوسال میں 150 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے انٹر نیٹ ماہانہ پیکیج کے چارجز ٹیکس سمیت 24 سوروپے سے لے کر 7 ہزار روپے ہو گئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر اپریل 2024 میں جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری

فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی60 روپے سے بڑھا کر70 روپے کی جائے گی جبکہ اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مقدار سے 10 گنا زائد پنالٹی عائد کی جائے گی۔فنانس بل کے مطابق سمگلنگ کرنے والوں کو6 سال تک کی قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے جبکہ ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *