رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ ہمیں مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کسی ایٹم بم کی ضرورت نہیں ہے ، اس کے لیے اگر کوئی 85 ارب ڈالر کی پیشکش کرتا تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہو گا ۔
آزاد کاسٹ کے میزبان فرحان ورک کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا پاکستان کو اتنا کمزور کرنا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیبلمشنٹ اپنے سارے ادارے لے کر اقوام متحدہ، ایف اے ٹی ایف ، آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کو لے کر میدان میں آنا ہے اور پاکستان سے عزت و احترام سے کہنا ہے کہ اپنی ایٹمی پروگرام ہمارے حوالے کر دیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے 45 دن انتہائی اہم ، فواد چودھری کا 55حلقے کھلنے اور نمبر گیم چینج ہونے کا دعوی
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایٹمی پروگرام کےحوالے سے انٹرویو موجود ہے، اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل کرنا ہے تو ہمیں کوئی ایٹم بم رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ، ان کے کلپ سوشل میڈیا پر پڑے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کوئی 80 سے 85 ارب ڈالر کیساتھ ہمیں اس کیلئے کوئی آفر کرتا ہے تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہو گا ۔
فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے سامنے اور ہماری میٹنگز کے دوران ایسی باتیں کرتے تھے تاکہ لوگوں کا ذہن تیار ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے پلانز یہی ہیں کہ ملک کو دو سے تین حصوں میں تقسیم کر دو ، یہ ایک گریٹ گیم ہے جس میں بدقسمتی سے پاکستان کی عوام بے وقوف بنتی رہی ہے اور آج دوبارہ بن رہی ہے ۔
مزید ملاحظہ کریں: