نیشنل پریس کلب الیکشن: جرنلسٹس پینل سیکرٹری کی نشست ہار گیا

نیشنل پریس کلب الیکشن: جرنلسٹس پینل سیکرٹری کی نشست ہار گیا

نیشنل ٌپریس کلب اسلام آباد کے الیکشنز 2026 میں جرنلٹس پینل ڈیموکریٹک الائنس کے مقابلے میں سیکرٹری کی نشست ہار  گیا۔

نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کو سیکرٹری کی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں جرنلسٹس پینل کے امیدوار خالد محمود نے 998 ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری کی نشست کے لیے نامزد امیدوار ڈاکٹر فرقان راؤ 1025 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ابھی تک دو نشستوں کا رزلٹ آیا ہے اورجرنلسٹ پینل کی جوائنٹ سیکریٹری شکیلہ جلیل چار سو اور فنانس سیکرٹری عابد عباسی تیس ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔

نیشنل پریس کلب (NPC) کے حالیہ الیکشن کے نتائج صحافتی حلقوں میں کافی بحث کا مرکز بنے ہوئے ہیں، خاص طور پر جرنلسٹس پینل کے لیے سیکرٹری کی نشست پر شکست ایک بڑا اپ سیٹ ثابت ہوئی ہے۔ اس مقابلے کی مختصر تفصیل کچھ یوں ہے: کامیاب امیدوار: فرقان راؤ (1025 ووٹ) ناکام امیدوار: خالد محمود (998 ووٹ) ووٹوں کا فرق: صرف 27 ووٹوں کے قلیل مارجن سے یہ فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کی سرحد پار بڑی کارروائی: ‘فتنہ الخوارج’ کے تربیتی مراکز تباہ، متعدد دہشت گرد ہلاک

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *