مشہورومعروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنیوالی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا گرفتاری کے بعد پولیس بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔
پولیس تفصیلات کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج گوجرانوالہ کی رہائشی ہے اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکراس سے قبل بھی بھاری رقوم بٹورتی رہی ہے، پولیس کو دئیے گے بیان میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج نے بتایا کہ خلیل الرحمن قمر سے 10 سے 15 روز قبل فون کے ذریعے سے چیٹ ہوئی اورتصاویر کا تبادلہ ہوا۔ملزمہ کے بیان کے مطابق خلیل الرحمن قمر نے ملنے کا کہا،تب میں نےانہیں گھر بلا لیا،۔ پولیس زرایع کے مطابق پولیس حکام واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں واقعہ، کمیشن بہت جلد واقعے کے حوالے سےانکوائری رپورٹ جمع کرے گا، بیرسٹر سیف
قبل ازیں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نےڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معروف ڈرامہ نگار و ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ہونے والی واردات چند گھنٹوں میں ٹریس کی گئی اور او سی یو ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 12ملزمان گرفتار کر لیے ہیں ، گرفتار ملزمان میں آمنہ عروج،ممنون حیدر،ذیشان قیوم، جاوید اقبال، تنویر احمد، فلک شیر، قیصرعباس،رشید احمد، میاں خان، بابرعلی،شمائل بی بی اور مریم شہزادی شامل ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو بھی گرفتارکرلیا گیا جس سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جارہی ہےمعروف ڈرامہ نگار کی درخواست پر اغواء اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سندر لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان خلیل الرحمٰن قمر کو اغواء کرکے 1کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے اور تاوان کی رقم نہ دینے پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔