الیکشن ٹربیونل تشکیل کا معاملہ، رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے نظر ثانی اپیل دائر کی

الیکشن ٹربیونل تشکیل کا معاملہ، رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے نظر ثانی اپیل دائر کی

تحریک انصاف رہنما سلمان اکرم راجہ نے الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے دو آئینی عہدیداروں میں مشاورت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے نظر ثانی اپیل میں استدعا کی ہے کہا عدالت عظمی نے الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر میں بالمشافہ مشاورت کا حکم دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے 4 جولائی فیصلہ میں لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ معطل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں بتائی گئی۔ نظر ثانی اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی 4 اپریل کی الیکشن ٹربیونل کی نامزدگیوں کو معطل نہیں کیا گیا۔ اور الیکشن ٹربیونل تشکیل کیلئے ججز نامزدگیوں کا اختیار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کی 9 مئی واقعات کی مذمت، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم

اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ججز کی نامزدگیوں میں کوئی اختیار نہیں ہے اوراس حوالے سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل تشکیل بارےی فیصلے کو معطل کرنے کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *