عمران خان کا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف

عمران خان کا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف

بانی تحریک انصاف عمران خان نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاجی کال دینے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14مارچ کو میرے گھر زمان پاک پر پولیس اور رینجرز نے حملہ کیا، میرے وکلا نے مجھے یقین دہانی دی تھی کہ ہم شامل تفتیش بھی ہوں گے اور گرفتاری بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دی جائے گی تو ملک میں انتشار پیدا گا، پاک فوج

عمران خان نے کہا کہ 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر پھر پولیس نے مجھ پر دھاوا بولا، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور بار شیلنگ کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے اندازتھا کہ مجھے گرفتار کرلیا جائیگا، اپنی گرفتاری سے پہلے میں نے جی ایچ کیو کے سامنے پُرامن احتجاج کی کال دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب پارٹی چیئرمین کو رینجرز اغوا کر کے لے جائے گی تو کارکنان جی ایچ کیو کے سامنے ہی مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے ہمارے پُرامن احتجاج کو بغاوت بنا دیا، اگر ہم پُرامن نہ ہوتے تو یاسمین راشد جناح ہاؤس کے باہر لوگوں کو اندر جانے سے نہ روکتی۔
عمران خان نے مزید کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، ان کا پلان ہے کہ مجھے بھی نو مئی کے مقدمات میں ملٹری جیل میں ڈالیں اور ملٹری کورٹ لے کر جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *