نو مئی مقدمات میں تفتیش کے حوالے سے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے فرانزک ٹیم بھی لاہور سے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے جو بانی تحریکِ انصاف عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کریگی۔ لیہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ لاہور پولیس نے بانی چیئرمین کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے اور لاہور پولیس ٹیم بانی چیئرمین سے کی گئی تفیشی پیش رفت رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف