پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی صورت خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دینگے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی ڈسٹرکٹ بارکونسل سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جو حالات چل رہے ہیں اس کے بعد اداروں اور آئین و قانون پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے ، ڈر لگ رہا ہےکہ خدانخواستہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا پہلی مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ کر لیا گیا
انکاکہنا تھا کہ بنوں واقعےکو بنیاد بنا کرپاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانےکا جواز پیدا کیا جا رہا ہے، بحیثیت سیاستدان اگر کسی سے غلطیاں سرزد ہوئی ہیں تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے ہمارے 4۔5ایم این ایز کو وفاداری تبدیل کرنےکا کہا جا رہا ہےاور اُنہیں وزرا توں اور پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے۔