گوجر انوالہ سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر مہر کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
شبیر ہر کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزم شبیر مہر کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں پیش کیا، فاضل عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔