پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں، یہ کامیابیاں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں، وزیردفاع

پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں، یہ کامیابیاں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں، وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے اوریہ کامیابیاں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے کہا کہ بھارتی میڈیا ماتم نہیں کرے گا تو کیا شادیانے بجائے گا؟ پاکستان کی عالمی کامیابیوں پر بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ رہی ہیں، وہ روئیں پیٹیں گے نہیں تو اور کیا کریں گے؟ ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 78سالہ تاریخ میں پاکستان کے لیے اتنے مثبت عالمی جذبات پہلے کبھی نہیں دیکھے، آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں، یہ کامیابیاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کی سٹریٹجی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند ہوا، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور قطر اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا، ڈرامہ کیا تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے، خواجہ آصف

وزیردفاع نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں “پیوٹل رول” یعنی مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، امید ہے مذاکرات کا دوسرا دور کامیاب ہوگا اور خطے میں پائیدار امن آئے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ ایران، لبنان اور فلسطین کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنے گا، مسلم امہ میں یگانگت اور بھائی چارے کا نیا دور شروع ہونے والا ہے، دعا ہے سیاسی و سفارتی کامیابیوں کے ساتھ عوام کی معاشی مشکلات بھی ختم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :مودی کی ناکام سفارتکاری ، آبنائے ہرمز میں بھارتی جہازوں کی بڑی تعداد محصور

انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو نظرِ بد سے بچائے، آمین۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *