کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے اسے سرکاری تحویل میں لیا جائے

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے اسے سرکاری تحویل میں لیا جائے

رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی ئی سجاد سومرو نے سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف قرار داد جمع کروائی اور سندھ حکومت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی ایم پی اے سجاد سومرو نے اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ کے الیکٹرک کے ناجائز بل اور بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، کے ای کراچی کے عوام کو بجلی فراہمی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے، ہیٹ اسٹروک کے باعث کراچی میں شہری مر رہے ہیں مگر کے الیکٹرک کی انتظامیہ مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت کارکنوں کی گرفتاری، پی ٹی آئی اراکین کابھوک ہڑتال کا فیصلہ

سجاد سومرو نے قرارداد جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی اس اہم معاملے پر بحث کرے، اور کے الیکٹرک کی بدانتظامی پر اس کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے اسے سرکاری تحویل میں لیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *