کراچی، ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے

کراچی، ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے

کراچی میں ساحل سمندر پر افسوسناک حادثہ پیش آگیا، 6 افراد ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ہاکس بے میں ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے تحت 4افراد کو بچالیا گیا جبکہ 2لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔
کراچی پولیس کے مطابق یہ خاندان لیاقت آباد سے پکنک منانے کیلئے ہاکس بے پر آیا تھا، جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہیں۔.

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے گاڑی کی ٹکر، بیریئر توڑ دیا

خیال رہے کہ کراچی میں بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے عوام کی اکثریت ساحل سمندر کا رُخ کرتی ہے۔ جہاں مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات بھی پیش آتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *