ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ روکنے میں ناکامی پرامریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہو ئیں۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل کمبرلی چیٹل نے ٹرمپ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول کر لی تھی ۔
امریکی سیکریٹ سروس امریکی صدر اور سابق صدور کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سے سیکریٹ سروس پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔ کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں بھی دونوں جماعتوں کے اراکین کی جانب سے کمبرلی چیٹل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کملا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے ہراؤں گا،ٹرمپ
خیال رہے کہ 13 جولائی 2024کو پنسلوانیا میں ریلی کے دوران حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے جب کہ ریلی میں موجود ایک شخص ماراگیا تھا، بعدازاں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔