امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ بطور امریکی سفیر پاکستان کے حالات پر سب نظر رکھے ہوئے ہوں اور امیریکی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان بلاشبہ معاشی بحران سمیت بیشتر چیلنجز سے دوچار ہے، لیکن ملک میں کوئی سیکوریٹی مسلئہ نہیں ہے. انہوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی ختم کی ہے یہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بارے آج بات کرنا میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت کارکنوں کی گرفتاری، پی ٹی آئی اراکین کابھوک ہڑتال کا فیصلہ
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ ہمیشہ یہی چاہتے ہیں کہ دونوں ملک مضبوط ہوں، امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی بحران کا سامنا ہے لیکن پاکستان کی یوتھ اس وقت بہت کام کر رہی ہے ۔ دہشتگردی کے حوالے سے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی ختم کی ہے یہ قابلِ تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں اقتصادی سطح پر مضبوط تعلقات کا خواہا ں ہے۔
امریکی ریاست پاکستان کی ہر سطح پر مدد کرنا چاہتی ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑی ٹریڈنگ کرے انکا کہناتھا کہ پاکستان گلوبل فورم پر اچھا کام کر رہا ہے، امریکی سفیر نے کہا کستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین موقع ہے ، امریکی سفیرنے کہا پاکستان رچ کلچرکاحامل ملک ہے اور پاکستان کے نوجوان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور پاکستان اور امریکہ مستقبل میں ایسے ہی کام کرتے رہے گے۔پاکستان اور امریکہ ایک پیج پے ہیں اور پاکستان اور امریکہ دہشت گردی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

