تھر کول پاور پراجیکٹ کے علاقے میں پانی کی لائن کے قریب بجلی کے کھمبے لگا دیے گئے جس کے باعث پاور پراجیکٹ کسی بھی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھر کول پاور پراجیکٹ کے علاقے میں کویتی کمپنی انٹرٹیک واٹر پرائیوٹ لمیٹیڈ نےمحکمہ آبپاشی کو خط لکھا ہے اور اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پانی کی پائپ لائن کے ساتھ بجلی کے کھمبے لگانا مناسب نہیں ، کیونکہ پائپ لائن کے قریب کھمبے لگانے سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ واٹر سپلائی کمپنی نےاستدعا کی ہے کھمبوں کو پائپ لائن سے دور لگایا جائے، اور انٹر ٹیک واٹر نے کہا ہے کہ بجلی فراہم کرنے والی کوئی بھی کمپنی انکی کمپنی سے رابطہ یقینی بنائے۔ نبی سر روڈ سے وینجھار تک 11 مقامات پر بجلی کے کھمبے لگائے گے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر
واٹر سپلائی کمپنی نے ممکنہ خطرے کی نشان دہی کرتے ہوئے بجلی کے کھمبے فوری ہٹانے کی تجویز دے دی۔دوسری جانب انٹر ٹیک واٹر نے کہا ہے حیسکو یا کسی دوسرے دفتر سے کہا جائے کہ مشترکہ سروے کرائیں کیونکہ پانی کی لائن پر کام کرنے والے ملازمین کی جانوں اور حیسکو کے کھمبوں کے تحفظ کے ضروری ہے ،