6 بچوں کی اموات کا معاملہ، افسران کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز

6 بچوں کی اموات کا معاملہ،  افسران کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر خانیوال میں خسرہ کےمشتبہ 6بچوں کی اموات پر مبینہ غلفت برتنے پر پانچ افسران کی  نااہلی اور لاپرواہی پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے خانیوال میں خسرہ سے چھ بچوں کی موت پر پانچ افسران کی مبیبہ غفلت پر انکوائری شروع کرُدی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈاکٹر وسیم الحسن کو انکوائری آفیسرز مقررُکیا گیا ہے۔ انکوائری افسران 60 روز میں رپورٹ مکمل کریں گے ۔سابق اسی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر عبدالمجید ،سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ، ڈاکٹر فضل الرحمان بلال ، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر عالم شیر ، چائلڈ سپیشلسٹ ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانیوال ڈاکٹر عدیل جبار اور ویکسی نیٹر بی ایچ یو حق نواز کبیر والا خانیوال وقاص کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *