حکومت نے آئل کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے نتیجے میں حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی ستائش نہیں ملتی جس کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیارلی کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مسلسل کمی کے بعد تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر
جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی گئی ، ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔