پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھائو نے ہر شخص کو پریشان کر رکھا ہے ، ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان میں اچھی فیول ایوریج والی موٹرسائیکل کا انتخاب کرے کیونکہ اکثر شہری روز مرہ کے سفر کیلئے موٹرسائیکلوں کا ہی استعمال کرتے ہیں۔آج ہم آپکو پانچ ایسے موٹرسائیکلز کے بارے میں بتاتے ہیں جن کی فیول ایوریج کمال کی ہے۔
70 سی سی موٹر سائیکلوں کی فیول ایوریج بہترین سمجھی جاتی ہےاور لوگ ان بائیکس کو کم خرچ ہونے کی وجہ سے ترجیح دیتے ہیں ۔
ہونڈا سی ڈی 70
ہونڈا سی ڈی 70کو پاکستان کی قومی موٹر سائیکل کہا جاتا ہے۔ اس میں 72سی سی کا ایک چھوٹا مگر موثر انجن ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں اس موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس کم قیمت اورآسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ موٹرسائیکل وزن میں بھی کم ہے۔لوگ ان موٹرسائیکلوں کی فیول ایوریج کی کارکردگی کی وجہ سے اسے روزانہ آمدورفت کیلئے استعمال کرنے کیلئے ترجیح دیتے ہیں۔یہ موٹرسائیکل 50سے55کلومیٹر فی لیٹر فیول ایوریج دیتی ہے۔
یونائیٹڈ یو ایس 70
یونائیٹڈ یو ایس 70 سی ڈی 70 کے بعد مقامی طور پر فروخت ہونے والی دوسری موٹر سائیکل ہے۔ 70سی سی موٹرسائیکلوں میں یونائیٹڈیو ایس 70قیمت میں بھی کم ہے اور اس کے سپئیر پارٹس بھی بآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔یہ موٹرسائیکل بھی وزن میں کم ہے اور کا وزن محض 88کلوگرام ہے۔ مزید برآں صارفین اس موٹر سائیکل کو اس کی بہترین فیول ایوریج اور مینٹیننس کے کم اخراجات کی وجہ سے خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ موٹرسائیکل بھی لگ بھگ50کلومیٹر فی لیٹر فیول ایوریج دیتی ہے۔
روڈ پرنس کلاسک 70 سی سی
روڈ پرنس 70 سی سی ایک چینی موٹر سائیکل ہے جس کی بنیاد 2004 میں رکھی گئی تھی۔ متوسط طبقے کے صارفین اسے اس کی کم قیمت اور اچھی فیول ایوریج کی وجہ سے خریدتے ہیں۔ یہ موٹر سائیکل 78سی سی انجن کی حامل ہے اوراس کا وزن بھی82 کلو گرام ہے۔اس کے علاوہ اس بائیک کے میکانکس اور اسپیئر پارٹس بھی آسانی سے دستیاب ہیں۔ یہ موٹرسائیکل بھی 50کلومیٹر فی لیٹر کی ایوریج فراہم کرتی ہے۔
70 سی سی موٹرسائیکلز کے بعد 100سی سی موٹرسائیکل بھی بہترین فیول ایوریج کی وجہ سے مشور ہیں۔
ہونڈا پرائیڈر
100سی سی موٹرسائیکلوں میں ہونڈا پرائیڈرایسی موٹر سائیکل ہے جوٹورنگ مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے۔اس کا انجن جی ڈی 110 ایس کے مقابلے میں چھوٹا ہے جس کا وزن 96 کلوگرام ہے۔ یہ موٹر سائیکل بھی اچھی فیول ایوریج فراہم کرتا ہے جبکہ ہونڈا موٹرسائیکل ہونے کی وجہ سے اس کے میکانکس اور اسپیئر پارٹس بھی آسانی سے دستیاب ہیں۔اس کے مینٹیننس کے اخراجات بھی کم ہیں اور اسپئیرپارٹس مناست قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں۔یہ موٹرسائیکل بھی 45سے52کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتا ہے۔
یونائیٹڈ 100 سی سی
یونائیٹڈ 100بھی اس کے 70سی سی موٹرسائیکل کی طرح مقبول ہے۔ یہ 4 اسٹروک سنگل سلنڈر ایئر کولڈ انجن پر مشتمل ہے جس میں 97 سی سی ڈسپلیسمنٹ ہے۔ مزید برآں اس موٹر سائیکل کاوزن 98 کلوگرام ہے ۔ اس موٹرسائیکل کی مینٹیننس کی لاگت بھی کم ہے اور اسپیئر پارٹس پورے پاکستان میں دستیاب ہیں۔جبکہ اس موٹرسائیکل کی فیول ایوریج 45کلومیٹر فی لیٹر کے لگ بھگ ہے۔

