تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہائوالدین میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امتیاز احمد کے بھائی اعجاز چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سارہ لباس میں ملبوس افراد نے حاجی امتیاز کو ان کے گائوں سے گرفتارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حاجی امتیاز نے مختلف مقدمات میں ضمانت لے رکھی تھی۔

اعجاز چوہدری نے مزید بتایا کہ پولیس حاجی امتیاز کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکا کا اظہار تشویش

دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم، ان کے بھائی اور والدہ کےخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا۔

شیخ وقاص اکرم پر الزام ہے کہ انہوں نے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے زمین اپنے اور دیگر اہل خانہ کےنام کروائی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *