پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے منسوب بیان کی قانو نی نکتہ نظر سے دھیلے کی بھی وقعت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنمالطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ بیان کسی انداز سے بھی عمران خان سے متصور نہیں کیا جاسکتا، ملک میں سیاسی قائدین کو غدار قرار دینے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کا ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان
خواجہ آصف سے کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، ریحانہ ڈار سے الیکشن میں شکست کھانے کے باوجود آپ وزیر بنے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ تنصیبات پر چڑھ دوڑیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی لگے گی یا نہیں؟ فیصل واوڈا کا موقف آگیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے ۔