عمران خان اڈیالہ جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

عمران خان اڈیالہ جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی  کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل راولپنڈی سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘دی ٹیلی گراف’ کے مطابق عمران خان 10 سال قید کی سزا کاٹنے کے باوجود آن لائن انتخابات میں حصہ لیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چانسلر کا انتخاب روایتی طریقہ کار کے بجائے آن لائن ہوگا۔ 21 سال تک خدمات انجام دینے والے 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد چانسلر کا عہدہ خالی ہوا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق برطانوی وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی چانسلر کے عہدے کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم

رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹس کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ عام طور پر سیاست دانوں کو چانسلر شپ سے نوازا جاتا ہے۔ عمران خان کے مشیر سید زلفی بخاری نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان عوامی مطالبے کے باعث الیکشن لڑیں گے اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم تھے جہاں انہوں نے 1972 میں کیبل کالج سے معاشیات اور سیاست کی تعلیم حاصل کی تھی۔ مزید برآں، وہ 2005 میں بریڈفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *