ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے روف حسن سمیت شریک 9 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے سنایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کعدالت نے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور 9 دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اڈیالہ جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے، ان کے ای میل اکاؤنٹس کو لاگ ان کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ پیسوں کے بدلے واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں اور بیرون ملک سے بھی افراد ملوث ہیں۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے بنائے گئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے موبائل فونز میں پائے گئے ہیں۔ رؤف حسن سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ ہیں اور ٹیم کو ہدایات دیتے ہیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے رؤف حسن اور 9 دیگر شریک ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔ واضح رہے کہ پولیس نے 4 روز قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے رؤف حسن کو حراست میں لیا تھا۔

