پیپلز پارٹی رہنماؤں میں اختلافات ، سندھ کابینہ کےدس خصوصی معاونین کی تقرری التواء کا شکار

پیپلز پارٹی رہنماؤں میں اختلافات ، سندھ کابینہ کےدس خصوصی معاونین کی تقرری التواء کا شکار

ایک ماہ گذرنے کے باوجود پی پی قیادت خصوصی محاونین کے لیے محکموں کا فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔اور اہم محکموں کے لیے سندھ میں لابنگ اور کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں سندھ کابینہ کے لیے دس خصوصی معاونین کی تقرریاں التواء کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ پیپلز پارٹی کی سندھ قیادت کے مابین اہم محکموں کے حصول کےلیے اختلافات ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے حوالے سے جن خصوصی معاونین کا اعلان کیا جا چکا ہےان میں لال چند اکرانی۔ سرفراز راجڑ۔ قاسم نوید قمر۔ وقار مہدی۔ راجویر سنگھ سوڈھو۔ منصور شاہانی۔ عثمان ھنگورو۔ عبد الجبار خان۔ جنید بلند اور محمد سلیم بلوچ کو تاحال قلمدان نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان

دو جولائی کو ارسلان اسلام شیخ۔ سرمد پلیجو۔ مخدوم فخر الزمان۔ محمد علی راشد۔ سعدیہ جاوید اور عبد الوحید ہالیپوٹو کو ترجمان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ۔پیپلز پارٹی زرایع کے مطابق سندھ کابینہ میں پہلے سے موجود طاقتور وزیر اہم محکمے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور نئے معاون خصوصی اپنی پسند کا قلمدان لینے کے لئے فرمائش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قلمدان تقویض کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب طاقتور وزراء پر پی پی قیادت کا دست شفقت ہونے کے باعث تمام معاونین خصوصی کو قلمدان نہ ملنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پہلے مرحلے میں 18 وزیر اور مشیر شامل کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس میٹریل موجود ہے، اعظم نذیر تارڑ

شرجیل میمن کے پاس تین محکمے اطلاعات۔ ایکسائیز اور ٹرانسپورٹ ہیں جبکہ سعید غنی کے پاس دو قلمدان بلدیات اور پبلک ہیلتھ ہیں جبکہ ناصر شاہ کے پاس دو وزارتیں توانائی اور پی اینڈ ڈی ہیں اور سردار محمد بخش مہر کے پاس تین وزارتیں زراعت، اینٹی کرپشن اور کھیل ہیں۔اسی طرح علی حسن زرداری کےپاس دو اہم محکمے ورکس اینڈ سروسز اور جیل خانہ جات ہیں جبکہ اکرام دھاریجو صنعت اور سردار شاہ کے پاس تعلیم کے بڑے محکمہ کے ساتھ معدنی وسائل اور عذرہ پلیجوہ صحت اور بہبود آبادی اور شاہد تھیم لیبر کے صوبائی وزیر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *