اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کل بروز جمعہ ملک گیر پر امن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کےعوام مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف عمر ایوب خان نے احتجاج کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ کل ہمارا پورے ملک میں بھرپور اور پر امن احتجاج ہوگا۔ قائد پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ احتجاج میں ہمارے تین بنیادی مطالبات ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی چئرمین اور بشری بی بی اور وہ کارکنان جن کو ملٹری ٹرائل کا سامنا ہے ان کو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: روف حسن کیس، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
انہوں نے واضح کیا کہ یہ احتجاج فارم 47 کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں اور پاکستان کے مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات سے ہے۔بانی چئیرمین ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

