سوزوکی موٹر کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دہائی میں اپنی آلٹو ہیچ بیک کار کا وزن 15 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوزوکی موٹر اگلے 10 سال کے عرصے میں آلٹو گاڑی کا وزن 15 فیصد کم کر دے گی جس کا مقصد گاڑی کی توانائی کے استعمال کو کم سے کم رکھنا ہے۔ مقصد توانائی کی کھپت کو کم سے کم کرنا اور ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس وقت آلٹو کا وزن 680 کلوگرام ہے جس میں 100 کلوگرام کی کمی آئے گی جس کے نتیجے میں ایندھن کی کارکردگی بہتر ہوگی اور پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک کار ساز کمپنی کا آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ
سوزوکی کی آٹوموٹو ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو انچارج تتسویا ماتسوموتو نے کہا کہ بھاری گاڑیوں کو طویل رینج اور بہتر کارکردگی حاصل کرنے کے لئے بڑی بیٹریوں اور موٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ چھوٹی موٹرز اور بیٹریاں ممکنہ طور پر سوزوکی کو اپنے ماڈل کی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد دے گی ۔
سوزوکی کے جائزے کے مطابق گاڑی کا وزن 200 کلو گرام تک کم کرنے سے مینوفیکچرنگ کے دوران توانائی کی کھپت میں 20 فیصد اور استعمال کے دوران 6 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔ کمپنی سڑکوں پر ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے میں مدد کے لئے سافٹ ویئر اور جدید ڈرائیور معاونت کی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔