اینٹی کرپشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے دواراکین اسمبلی کو کرپشن کیس میں بری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے چارسدہ میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام کے کیس میں فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فضل محمد ، انورتاج اور صوبائی وزیر فضل شکور سمیت دیگر کو کرپشن کیس میں بری کر دیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر متوقع پابندی، پیپلزپارٹی نے اقدام غیر جمہوری قرار دیدیا
اینٹی کرپشن عدالت کے جج صلاح الدین خان نے کرپشن کیس کی سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔ قرار دیا کہ ممبران اسمبلی کیخلاف مزید کارروائی نہیں ہوسکتی، انہیں بری کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مقدمے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت محکمہ تعلیم کے 29ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ اراکین اسمبلی اور محکمہ تعلیم ملازمین پر چارسدہ میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

