قیدیوں سے ملاقات کےلیے ایڈوانس بکنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا

قیدیوں سے ملاقات کےلیے ایڈوانس بکنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا

قیدیوں کے اہلخانہ کو اب ملاقات کےلیے انتظار یا سفارش کی ضرورت نہیں پڑیگی کیونکہ محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں سے ملاقات کے لیئے  ایڈانس بکنگ سسٹم متعاورف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کےلئےشہری جیل آنے سے پہلےوٹس ایپ نمبرپریا ایپ کے ذریعے اپوائٹمنٹ حاصل کرسکیں گے ، اس نئے سسٹم کے تحت ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور سے پائیلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں پر شہری اپنے کوائف اور متعلقہ قیدی کانمبر لکھوا کرملاقات کےلئے ٹائم لیں گے اور دیے گئے ٹائم کے مطابق جیل میں قیدی سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان اڈیالہ جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کےلئےایپ بھی جلد لانچ کردی جائے گی اور کیمپ جیل میں ایک ماہ کی ٹیسٹ رن کےبعد دیگر جیلوں میں ایڈوانس بکنگ کا کام شروع کردیا جائےگا۔یہاںیہ امر واضح رہے کہ جیلوں میں روزانہ 20سے 30 ہزارشہری اپنے پیاروں سے ملاقات کےلئے آتے ہیں۔
ایڈوانس بکنگ سے شہریوں کو انتظار گاہوں میں گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *