عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہونے کی توقعات کی وجہ سے جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت ستمبر کیلئے 63 سینٹ یا 0.8 فیصد کم ہوئی اور نئی قیمت 81.08 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخوں میں 63 سینٹ یا 0.8 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی اور نئی قیمت 76.96 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے اور مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیزی آئی ہے، اگر جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا اورعوام کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف مل سکتا ہے تاہم اس کا انحصار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے یا نہ ہونے پر ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *