چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے اور تمام ملکی و قومی مسائل پارلیمنٹ کے فورم پر ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤ س میں کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے صدر آصف علی زرداری کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ اور اراکین پارلیمنٹ نے مل کر صدر آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ
کیا گیا اور ان کی صحت و درازی عمر کے لئے دعا بھی کی۔