قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ جعلی حکومت پاک فوج اور تحریک انصاف کوآپس میں لڑانا لانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمرایوب نے اڈیا لہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی کہ تحریک انصاف اور فوج کا آپس میں آمنا سامنا ہو۔
تحریک انصاف اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت ڈوب چکی ہےاور حواس بافتہ ہو گئی ہے۔ قوم نئے جنرل انتخابات کی تیاری کرے، نئے الیکشن سے ہی ملک ترقی کرے گا ۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ9 مئی اور18 مارچ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کردی گئیں، بانی پی ٹی آئی اس کے لئے خود عدالت میں کیس درج کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی، پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے
اس موقع پر بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال پرامن احتجاج ہے جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا، آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوا اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے ۔