صنم جاوید کو مخصوص نشست دینے پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز نے صنم جاوید کو مخصوص نشست دینے کی مخالفت کر دی۔ تحریک انصاف کے ورکرز بھی صنم جاوید کی نامزدگی سے خوش نہیں۔ ورکرز اور رہنمائوں کی جانب سے تحفظات مرکزی قیادت کو پہنچا دیے گئے ۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں، خواجہ آصف
پارٹی رہنمائوں کا موقف ہے کہ صنم جاوید کی پارٹی کیلئے کوئی خاص خدمات نہیں، صنم جاوید کیساتھ سینکڑوں خواتین ورکرز نے جیل کاٹی ہےاو رسٹیک ہولڈرز ہیں۔ پنجاب کی اپوزیشن مریم نواز کو ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کہتی ہے لیکن صنم جاوید بھی تو ٹک ٹاکر ہی ہیں۔
ورکرز اور رہنمائوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنم جاوید کی جگہ کسی تجربہ کار خاتون سیاستدان کو اپوزیشن میں لانا چاہئے جو کہ پارٹی کی بہتر طور پر اور سنجیدگی سے نمائندگی کریں۔