راول جھیل ایک بارپھر زہر خوانی کا شکار، ہزاروں کی تعداد میں مچھلی مردہ پائی گئی

راول جھیل ایک بارپھر زہر خوانی کا شکار، ہزاروں کی تعداد میں  مچھلی  مردہ پائی گئی

اسلام آباد میں راول جھیل ایک مرتبہ پھر زہر خوانی کا شکار ہوگئی جس کے سبب جھیل میں موجود ہزاروں کی تعداد میں مچھلی کناروں پر مردہ پائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خطہ پوٹھوہار کی مشہور و معروف جھیل راول ڈیم جھیل ایک بار پھر سے زہر خورانی کا شکار ہوگئی ہے اور ڈیم کے کناروں پر ہزاروں کی تعداد میں پراسرار انداز میں مردہ مچھلی پائی گئی ہے۔ اس کیساتھ ساتھ ڈیم میں ٹھیکہ دار کی جانب سے سٹاک کیا جانے والا لاکھوں کی تعداد مچھلی کا بچہ بھی مر گیاہے ،جھیل میں مچھلی کے ٹھیکے دار کے مطابق مرنے والی مچھلی میں رہو، چائینہ، گلفام، موہری، سلور، گراس، بگ ہیڈ اور سنگاڑا سمیت دیگر انواع کی مچھلی شامل ہیں اور ٹھیکہ دار کا عملہ ڈیم کے کنارے سے مری ہوئی مچھلیاں اٹھا کر تلف کرنے میں مصروف ہے تاکہ علاقے میں تعفن نا پھیل سکے۔ ٹھیکے دار راولڈیم جھیل کا کہنا ہے کہ مرنے والی مچھلی اور پانی کے سیمپل فرانزک کروائیں گے، اور رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کرلیا

ٹھیکے دار راول ڈیم کے مطابق یہ زہر خوانی کا دوسرا واقعہ ہے پہلے واقعے کی رپورٹ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے کروڑوں روپے کا نقصان کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *