جماعت اسلامی کا جڑواں شہروں میں تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا جڑواں شہروں میں تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کے کارکنان کی ڈی چوک میں گرفتاریوں اور پولیس رکاوٹوں کےبعدپلان بی سامنے آ گیا اور جماعت اسلامی نے جڑواں شہروں میں تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت نے جماعت کے اراکین کی گرفتاریوں اور پولیس رکاوٹون کو دیکھتے ہوئے پلان بی مرتب کیا ہے جس کے تحت جڑواں شہروں میں جماعت اسلامی تین مختلف مقامات پر دھرنے دیگی ۔ مری روڈ راولپنڈی پر دھرنا دیا جائے گا جس کی قیادت امیر العظیم جماعت اسلامی کریں گے ، اور ڈاکٹر اسامہ رضی نائب امیر ، صوبائی اور ضلعی قیادت لیڈ کرئے گی ، اس کے بعد زیرو پوائنٹ اسلام آباد دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور زیرو پوائنٹ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے اور نائب امیر لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، صوبائی اور اسلام آباد کی قیادت شریک ہو گی ۔تیسرا احتجاجی دھرنا چھبیس نمبر چونگی پر ہو گا ، ن ائب امیر ڈاکٹر عطا الرحمن ، پروفیسر محمد ابراہیم اور صوبائی قیادت لیڈ کریں گی ۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی نے این او سی منسوخی کے بعد اسلام آباد جلسہ منسوخ کر دیا

جماعت اسلامی قیادت کا کہنا ہے کہ بنیادی مطالبات کی منظوری تک جماعت اسلامی کے دھرنے جاری رہے گے اور جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت ایکسپریس وے پہنچنا شروع ہو گئی ہے امیرالعظیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مظاہرے میں پہنچ گئے ہیں نائب امیر میاں اسلم ، جاوید قصوری امیر وسطی پنجاب اور نصراللہ رندھاوا امیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *