پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد سے توجہ ہٹا نہیں سکتے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے الزامات لگانے کی بجائے بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں قتل، بغاوت اور دہشت گردی کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہئے۔

پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پُرعزم ہے، جیسا کہ فروری 2019 میں بھارت کی مداخلت کے خلاف اس کے سخت ردعمل کی مثال ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *