جماعت اسلامی کے احتجاج پر جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا

جماعت اسلامی کے احتجاج پر جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا

جماعت اسلامی کے احتجاج پرجمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے اپناردعمل جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے جماعت اسلامی کے دھرنے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی کے بے تحاشا طوفان سے لوگ تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچ آزاد ہیں انہیں کسی آزادی کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی

جمہوریت کی دعوے دار حکومت کا سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں افسوسناک ہیں۔ جگہ جگہ کنٹینرزکھڑ ے کرنے سے حالات مزید کشید ہ ہوں گے ، ترجمان جے یو آئی کامزید کہنا تھا کہ معاملات طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں : صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو

حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی پریشان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی، گیس کے بل کم کرے ۔ عوامی مسائل پر احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *