پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا پلان تیار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کا محرم الحرام کی وجہ سے ملتوی ہونے والا جلسہ 5اگست کو کیا جائے گا۔ 5اگست 2024کو بانی چیئرمین عمران خان کو قید میں ایک سال مکمل ہو جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے احتجاج پر جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا
تحریک انصاف کا بڑاجلسہ اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر کیا جائے گا۔ جلسے کی قیادت وزیراعلیٰ کے پی کے سردار علی امین گنڈا پور کریں گے جب کہ جلسے میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان شر کت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف میں صنم جاوید کو مخصوص نشست دینے پر اختلافات