سائلین کی سہولت کے لیے اسلام آباد ضلعی عدلیہ میں جدید ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

سائلین کی سہولت کے لیے اسلام آباد ضلعی عدلیہ میں جدید ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

کیسز ہونے سے فیصلہ ہونے تک ہر تاریخ کا اسٹیٹس آن لائن دستیاب ہو گا، اور اس جدید سسٹم کی بدولت سائلین کو کیسز کی معلومات میسجز اور ای میل کے ذریعے حاصل  ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کے لیے ڈیجیٹلانفارمیشن سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے ، اس جدید سسٹم کے تحت کیسز دائر ہونے سےسے فیصلہ ہونے تک ہر تاریخ کا اسٹیٹس آن لائن دستیاب ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج عمر رشید ڈار نے ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیا۔ جدید ڈیجیٹل سسٹم اسلام آباد ہائیکورٹ ، ضلعی عدلیہ ، بار اور نادرا کو آپس میں ملا دے گا اور اس جدید سسٹم کی بدولت سائلین کو کیسز کی معلومات میسجز ای میل کے ذریعے ملا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات سامنے رکھ دیے

ڈیجیٹل سسٹم کے تحت واٹس ایپ ای میل کے ذریعے ای نوٹسز بھیجے جا سکیں گے ، ڈسٹرکٹ کورٹس میں آن لائن کیسز کی معلومات کے لئے (کیوسک) مشین نصب ہو گی ۔سسٹم کا منفرد پہلو اسلام آباد جوڈیشری کا ایک مرکزی ڈیٹا سنٹر ، مرکزی ڈیٹا ایپ اور مرکزی سینٹرالائزڈ ڈیٹا بیس پر مشتمل ہونا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *