علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ڈی سی کسٹمز راجہ بلال کے مطابق ایئر ہوسٹس نے اپنے جرابوں میں سعودی ریال چھپا رکھے تھے جن کی مالیت1 لاکھ40 ہزار تھی۔ ایئرہوسٹس کو شک کی وجہ سے اسے بیرون ملک جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا تھا۔
ائیر ہوسٹس کی تلاشی لینے پر اس کی جرابوں میں سعودی ریال پائے گئے۔ ایئر ہوسٹس کے خلاف متعلقہ کیس کے تحت مقدمہ درج کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

