دوران سروس وفات پانیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے پر پابندی عائد

دوران سروس وفات پانیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پانیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 17اے رول کے تحت بھرتی پر پابندی عائد کر دی۔ اب دوران سروس وفات پانیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سروس کوٹہ پر نوکری نہیں ملے گی۔

اس سے پہلے رول 17 اے کے مطابق سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوی کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کی منظوری دیدی گئی

دوسری جانب محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 3ارب 22کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا، سکیل ایک تا 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کا تین ارب بائیس کروڑ کا بجٹ منظور کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *