صحافی حسن ایوب نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ایک ویڈیوشئیر کی جس میں انہوں نے پہلے ہی بلوچ یکجہتی مارچ میں بی ایل اے کے بنائے ہوئے منصوبے کو بے نقاب کیا تھا۔
ویڈیو میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے پاس انٹیلیجنس رپورٹ ہیں کہ بی ایل اے خود دھماکہ کروانا چاہتی ہے، ماضی میں ہمارے پاس اس کی مثالیں موجود ہیں، مستوئی صاحب جو ہمارے جرنلسٹ تھے انہیں بی ایل اے نے نہیں مارا؟ کیا ماما قدیر کو مارنے کا منصوبہ بی ایل اے نے نہیں بنایا؟ کیا جو کراچی میں خاتون سبیل ماری گئی اسے بی ایل اے نے نہیں مارا؟ بہت سارے ایسے لوگ ہیں جنہیں بی ایل اے خود ٹارگٹ کرتی ہے اور الزام ہمارے ریاستی اداروں پر لگایا جاتا ہے۔‘‘
بی ایل اے کا طریقہ واردات وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بہترین انداز میں پہلے ہی بیان کر چکے ہیں۔ pic.twitter.com/kxdlWpN0fA
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) July 27, 2024
صحافی حسن ایوب نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ بلوچ یکجہتی کے قافلے میں کوئی بڑا سانحہ کروانے کے عزائم دیکھائی دے رہے ہیں کیونکہ اس وقت سمگلر مافیا اور دہشتگرد ایک دوسرے کے اشتراک کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور انکا بنیادی ٹارگٹ ایف سی اور عوام میں نفرت پیدا کرنا ہے۔‘‘
بلوچ یکجہتی کے قافلے میں کوئی بڑا سانحہ کروانے کے عزائم دیکھائی دے رہے ہیں کیونکہ اس وقت سمگلر مافیا اور دہشتگرد ایک دوسرے کے اشتراک کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور انکا بنیادی ٹارگٹ ایف سی اور عوام میں نفرت پیدا کرنا ہے۔
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) July 27, 2024

