آن لائن ہیکنگ کا خطرہ، سرکاری ملازمین کو الرٹ کر دیا گیا

آن لائن ہیکنگ کا خطرہ، سرکاری ملازمین کو الرٹ کر دیا گیا

سرکاری ملازمین کو آن لائن ہیکنگ حملوں کے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو آن لائن ہیکنگ کے خطرات کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے انتباہ جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ آور مختلف نمبروں کے ذریعے سائبر حملے کررہے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق متعلقہ افسر کی ڈیوائس تک رسائی کے لئے حملہ آور خاص فارمیٹ میں فائل بھیج رہا ہے۔کابینہ ڈویژن نے مشکوک موبائل نمبر بھی جاری کر دیے گئےاورکہا گیا ہے کہ سرکاری افسران ان نمبروں سے موصول ہونے والی کوئی بھی فائل ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

مزید پڑھیں: دوران سروس وفات پانیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے پر پابندی عائد

دوسری جانب حکومت نے واٹس ایپ کے متبادل بیپ ایپ لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی۔ کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق نے کہا کہ بیپ ایپ 2 سال پہلے تیار کی گئی تھی جسے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر بنایا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین نے بیپ ایپلیکشن استعمال کرنا تھی، انہوں نے ہدایت دی کہ وزارت آئی ٹی اور این آئی ٹی بی 3 ماہ میں بیپ ایپ لانچ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *