پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیربھی مشکل میں پھنس گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں دیگر 29 افراد بھی نامزد کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق زرتاج گل وزیر نے گزشتہ روز بستی جام میں ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق زرتاج گل کے شوہر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، ان کی جانب سے مظاہرے نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود احتجاج کیا گیا۔

