پنجاب کے شہر گجرات میں مون سون کی ریکارڈ بارشوں نے 50 سال کی تاریخ کو توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے مون سون ہواؤں کے نظام کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے علاقے موسلا دھار بارش کے باعث زیر آب آگئے ہیں۔گجرات میں تیز ہوائیں چلنے اور موسلا دھار بارش ہوئی جس سے پورا شہر ندی میں تبدیل ہو گیا۔ گزشتہ 50 سالوں میں گجرات میں یہ سب سے زیادہ بارش ہے، جس میں پانی گھروں میں داخل ہوا اور ہر گلی اور محلے میں 4 فٹ گہرائی تک جمع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
گلبرگ کالونی، رحمان شاہد روڈ، شاہ دولہ دربار اور سرکلر روڈ جیسے علاقوں میں شدید سیلاب ی صورتحال ہے۔ دریں اثنا آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ مون سون ہوائیں آج سے 31 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔

