سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے داماد کی گرفتاری پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے داماد کی گرفتاری پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ میرے داماد نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے وہ لاء گریجویٹ ہیں اور ملتان بار کے ممبر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت کو للکار دیا
ان کو 25 جولائی کی شب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے داماد کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیشی پر لایا گیا ، ان پر یہ الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے گھر سے 50 کلو میٹر کی مسافت پر ایک سکول سے جگ گلاس چوری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دسمبر میں عمران خان وزیر اعظم ہوں گے ، اسد قیصر کا دعویٰ
میرے داماد مخدوم شاہد بہار ہاشمی اب 16 ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل میں نظر بند ہیں ۔ واضح رہے کہ مخدوم شاہد بہار ہاشمی سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد کے رشتے کے علاوہ ان کے بھتیجے بھی ہیں۔