استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما کو مخالفین نے ابدی نیند سلا دیا

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما کو مخالفین نے ابدی نیند سلا دیا

استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) کے رہنما ضیغم سلطان تارڑکو مخالفین نے فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اُتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوہلو تارڑ رائس مل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما ضیغم سلطان تارڑ کی گاڑی پر اندھا دھند گولیاں برسائی گئیں ۔

جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی سے مذاکرات، حکومت کا تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا اعلان

واردات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیاجب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *