پی ٹی اے کا سیلولر کمپنیز کے خلاف ملک بھر میں بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ

پی ٹی اے کا سیلولر کمپنیز کے خلاف ملک بھر میں بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ

 پی ٹی اے اور  ایف آئی اے نے ملک کے پانچ بڑے شہروں میں سمز کے غیر قانونی اجراء پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےغیر قانونی سمز کے حوالے سے کریک ڈاون کا آغاز ملک کے پانچ بڑے شہروں سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے غیر قانونی سمز کے اجراء کے حوالےسے ایف آئی اے کی مدد سے ملک کےپانچ برۓ شہروں میں کریک ڈاون کا آغاز کر رہا ہے، اس حوالے سے زونل دفاتر لاہور، فیصل آباد اور پشاور کی جانب سے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ جاری کاروائیوں میں راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ اور ہنگو میں ٹیلی نار، جاز، یوفون زونگ کی فرنچائزز پر چھاپے مارے گے ہیں ۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق فرنچائزز غیر قانونی طور پر سموں کے اجراء میں ملوث پائی گئی ہیں ۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی سمز مجرمانہ سرگرمیوں دھوکہ دہی، شناخت کی چوری وغیرہ میں استعمال ہوتی ہیں۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فرنچائز کمپنیز کے خلاف کاروائیاں ایف آئی اے کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کاجماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرنے کا اعلان

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایف آئی اے نے کریک ڈاون میں 4 لیپ ٹاپ، 1 پی سی، 12 بی وی ایس ڈیوائسز ضبط کر لیں۔فعال سمز، موبائل فونز، ہارڈ ڈسک، فوٹو کاپیوں کے ساتھ اصلی شناختی کارڈ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ پی ٹی اے نے افغان پاسپورٹ اور پی او آر کارڈز کی سافٹ کاپیاں بھی قبضے میں لی گئیں،فرنچائزز میں کام کرنے والے 15 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے اور انکے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئیں ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک میں غیر قانونی سمز اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی گئی تھیں جس کے حوالے سے ملک میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *