بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہہ ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئےکہا ہےکہ بجلی کے بلوں اورٹیکسسز میں ہوشربا اضافہ پر جماعت اسلامی کے موقف کی حمائیت کرتا ہوں اور اپنے ورکرز سے کہتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنےمیں شریک ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ہم نے فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے بلکہ ہم نے صرف تنقید کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقیدکی جاتی ہے، فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے۔ پانی پی ٹی ائی کی فوج کو بگڑے ہوئے بچے سے تشبیہ کے سوال پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی حالیہ باتوں سے لگ رہا ہے کہ اپ فوج سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن اپ نے اسی فوج اور اس کے سربراہ پر الزامات عائد کیے،جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے فوج پر کبھی الزام نہیں لگائے میں نے صرف تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو کیس عمران خان پر بنایا دراصل وہ شہباز پر ہونا چاہیے ، علیمہ خان
انہوں نےکہا کہ ہمیں یہ نہ سکھائیں کہ فوج نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی، ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے پیچھے جنرل ضیاء تھا۔سقوط ڈھاکہ کے پیچھے جنرل یحیی خان کا ہاتھ تھا۔اگر آپ ظلم ختم کریں گے اگر فوج پر تنقید بند کر دیں گے۔ صحافی کے سوال پر کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور انہی سے مذاکرات بھی چاہتےہیں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے، جس پر انہوں نے کہا کہ ایس ائی ایف سی کیا ہے،محسن نقوی کون ہے،ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔محسن نقوی انہی کا تو نمائندہ ہے،وہ یہاں انہی کے ذریعے یہاں تک پہنچا ہے۔ محمود خان اچکزئی کو ہم نے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا،دوسری طرف سے کوئی نام سامنے آتا تو ہم بات کرتے۔صحافی کے سوال پر کہ اب ایسی باتیں سامنے آرہی ہیں کہ آپ اور آپکی پارٹی کے کچھ لوگ محمود خان اچکزئی پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پر ہمارا پورا بھروسہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگست کے مہینے میں زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ محسن نقوی انکا نمائندہ ہے،اگر ادھر سے محسن نقوی کو مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو کیا آپ مذاکرات کریں گے، جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا،اس نے آئی جی پنجاب سے ملکر ہمارے لوگوں پر ظلم کیا ہے۔ یہ ظل شاہ کی موت کے ذمہ دار ہیں،یہ بیرون ملک کہیں نہیں جا سکے گا،باہر ممالک میں تشدد سے نفرت کی جاتی ہے۔ مریم نواز فاشسٹ ہے وہ باپ کے چوری کے پیسوں پر ایسے پلی ہے جیسے شہزادی ہو۔ مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو اسی لئے رکھا ہوا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی پر ظلم کیا ہے۔ مذاکرات کے لئے پہلا مطالبہ ہے چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔دوسرا مطالبہ ہمارے گرفتار کارکنان کی رہائی اور مقدمات کا خاتمہ ہے۔ تیسرا مرحلہ ملک بچانے کا ہے جو صاف شفاف الیکشن کے بغیر ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کاجماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرنے کا اعلان
مولانا فضل الرحمن نے اسمبلیوں سے استعفی کی جو بات کی ہے وہ تیسرے مرحلے کی بات کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے دھرنے کی مکمل حمائیت کرتا ہوں، ہماری پارٹی اس دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔ پارٹی لیڈر شپ کو کہوں گا کہ آج ہی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت کریں۔ حالات یہ ہیں کہ میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا گھر کا بجلی بل 40ہزار آیا ہے۔ بجلی کے بلوں اورٹیکسسز میں ہوشربا اضافہ پر جماعت اسلامی کے موقف کی حمائیت کرتا ہوں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے نکلنے والے بلوچ عوام کی بھی حمائیت کرتا ہوں۔ بلوچستان میں لوگوں کو غائب کرنا ظلم ہے۔حکومت ہوش کرے،بلوچ عوام میں بہت زیادہ نفرت پھیل رہی ہے۔ ہمارے 25ورکر اب تک غائب ہیں۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ احمد جنجوعہ کو گھر سے گرفتار کرکے دہشتگرد بنا دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آءی نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی سے مذاکرات، حکومت کا تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا اعلان
جسٹس عامر فاروق مجھے ٹیریان کیس میں پھنسانا چاہتا تھا۔ میرے اور اہلیہ کے سارے کیسسز عامر فاروق کیوں سنتا ہے؟مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو عامر فاروق نے اسے درست قرار دیا۔ عامر فاروق سے گذارش ہےکہ انصاف کے اصولوں کے تحت میرے مقدمات سے الگ ہو جائے، ہائیکورٹ میں اور بھی ججز ہیں کسی اور کو کیسسز سننے دیں۔ 9مئی واقعات کے مقدمات بارے انہوں نےکہا کہ میں ہماری بے گناہی سی سی ٹی وی میں چھپی ہے۔ اگر 9مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں۔ 28سالہ جدوجہد میں کبھی توڑ پھوڑ کی بات نہیں کی۔ ساری پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ابھی صوابی میں جلسہ کر رہے ہیں اگلا جلسہ اسلام اباد میں کریں گے،ہم نہیں چاہتے انتشار ہو۔ حکومت سے ہم کیا مذاکرات کریں،پی پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47والے ہیں۔حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کو لڑوا کر ہماری جماعت ختم کروائیں۔ یہ دونوں جماعتیں سمندر میں ڈوب رہی ہیں اور جوتے کے سہارے لٹک رہی ہیں جس پر 9مئی کا ٹیگ لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کردی
بانی پی ٹی آئی نیب پراسیکیوٹر سے گزشتہ روز مانگی گئی معافی سے مکر گئے۔ میں نے نیب پراسیکیوٹر سے معافی نہیں مانگی یہ کہا تھا کہ آپ سے کوئی مسئلہ نہیں۔ نیب والے یاتو نااہل ہیں یا بے ضمیر ہیں۔ نیب کی وجہ سےمیں ایک سال سے جیل میں ہوں۔ جس آدمی کو گھر سے نکالا اسی کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا دیا گیا۔ میرے اوپر 2سو مقدمات درج کرنے پر دنیا انکا مذاق اڑا رہی ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا،اسکی 3پسلیاں ٹوٹیں،میں اسکی تعریف کرتا ہوں۔ اضافی ججز اپنے مرضی کے فیصلوں کے لئے تعینات کئے جا رہے ہیں۔